ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تھامس کوکران نے ایران کے ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعے قابل حل قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا ہر طرح کا حل ایران اور فریق مخالف کے لۓ قابل قبول سمجھوتے کی بنیاد پر ہونا چاہۓ۔ تھامس کوکران نے ایران کے ایٹمی معاملے کے لۓ سفارتی طریقے اور مذاکرات کو بہترین حل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر طرح کا حل ایک سمجھوتے کی بنیاد پر ہونا چاہیۓ جو نہ صرف ایران بلکہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی اور گروپ پانچ جمع ایک کے لیۓ بھی قابل قبول ہو۔امریکہ کے ایٹمی سائنسدان نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ فریقین ایک قابل قبول سمجھوتے تک پہنچ جائیں گے مزید کہا کہ فریقین میں ایسے منطقی اور دور اندیش افراد موجود ہیں جو ایران کے ایٹمی معاملے کے پرامن حل کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔
1 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396153
امریکہ کے ایٹمی سائنسدان تھامس کوکران نے کہا ہےکہ ایران کا ایٹمی معاملہ سیاسی سمجھوتے کی بنیاد پر حل کیا جاسکتا ہے۔